Tuesday, January 15, 2019

اللہ کا دوست کیسے بنتا ہے

اللہ کا دوست کیسے بنتا ہے

اللہ کا دوست کیسے بنتا ہے
حضرت خراز رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ کسی اپنے بندے کو دوست بنانا چاہتا ہے تو اس کیلئے اپنے دَر کا دروازہ کھول دیتا ہے ، جب وہ اللہ کے ذکر سے لذت پانے لگتا ہے تو پھر اس کے لیے اپنی قربت کا دروازہ کھول دیتا ہے اس کے بعد اسے مجلس اُنس تک پہنچا دیتا ہے۔پھر اُنس بھی پورے طورپر حاصل ہوجاتا ہے تو اسے توحید کی کرسی پر بیٹھا دیتا ہے اس کے بعد اس سے تمام پردے ہٹا کر فرادنیت کے گھر میں داخل کر دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا جلال عظمت اس کے سامنے کھل جاتے ہیں جب اس کی نگاہ جلال و عظمتِ خداوندی پر پڑتی ہے تو وہ اپنے کو بھول جاتا ہے اس وقت بندہ بالکل اپاہج اور فانی ہو جاتا ہے اور اللہ کی عظمت کے اندر آجاتا ہے اوراپنی نفسانی دعوؤں سے بیزار ہو جاتا ہے۔

0 comments: