About

وفا موبائل اپلی کیشن ضرورت کیوں پیش آئی۔۔۔؟
اسلامی تعلیمات کی بڑھتی ہوئی ضرورت اور سمٹتے ہوئے ذرائع ہر دردمند مسلمان کو افسردہ کر رہے ہیں۔ مغرب کی ناپاک تہذیب نے ہمارے پاک معاشرے میں قدم جما لیے ہیں اور مذہبی منافرت نے اسلامی شعار و تعلیمات میں بگاڑ پیدا کردیا ہے۔ قوم و ملت ‘‘ دین و شریعت’’ کے تابع ہونے کی بجائے ‘‘ دین و شریعت’’ کو اپنا تابع بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ قرآن و حدیث سے زیادہ اہمیت انٹرنیٹ کو دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلام کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے۔ ان خرافات کے برعکس، اسلام کے درست تصور کو پیش کرنے اور جدید انداز میں صحیح مسائل کو منظرِ عام پر لانے کے لیے ایک وفا ڈیولپر اپنے شعبہ ’’وفاسوفٹ‘‘ کے زریعے سے یہ نیک مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

0 comments: